انتہا پسند جماعت بی جے پی کا ہندو خواتین کو کم ازکم 5 بچے پیدا کرنے کا مشورہ

BJP

BJP

کولکتہ (جیوڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے آتے ہی متنازعہ اور عجیب و غریب احکا مات اور اعلانات سے جہاں لوگوں کو حیرانی میں مبتلا کر رکھا ہے تو وہیں اس میں مزید اضافہ بھی کر رہی ہے اورایسے میں اس کے ایک رہنما نے تو ہندو خواتین کو ہی مشکل میں ڈل دیا۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے بی جے کے رہنما شیمال گوسوانی نے ہندو خواتین پر زور دیا کہ وہ کم از کم 5 بچوں کو جنم دیں تاکہ ہندوازم کی حفاظت کی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندو خواتین اپنے مذہب کی حفاظت کے لیے 5 بچے پیدا کریں اور گر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو بھارت میں کوئی ہندو باقی نہیں بچے گا، ان کے اس بیان نے بھارت میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے جب کہ اپوزیشن جماعتیں بھی بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بی جے پی کے رہنما اور لوک سبھا کے رکن سکشی مہاراج نے خواتین کو مشور دیا تھا کہ وہ کم از کم 4 بچے پیدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں 4 بیویاں اور 40 بچوں والی سوچ نہیں چلے گی لیکن ہندو خواتین کو 4 بچوں کا لازمی اضافہ کرنا چاہئے۔