لوئر کرم ایجنسی: بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید

Lower Kurram Agency

Lower Kurram Agency

لوئر کرم ایجنسی (جیوڈیسک) لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شبق میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر ہی تھی کہ اچانک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

دھماکے سے 2 اہلکار موقع پر شہید اور 3 شدید زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ واقعے کے بعد فورسز نے زخمیوں اور میتوں کو سی ایم منتقل کر دیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔