اکرام الحق لاہوری کا صلح نامہ مسترد، ڈیتھ وارنٹ جاری

Akram ul Haq Lahori

Akram ul Haq Lahori

فیصل آباد (جیوڈیسک) اکرام الحق عرف لاہوری کو شور کوٹ میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران فائرنگ کر کے شہریوں کو ہلاک کرنے کے مقدمہ میں سزا ہوئی تھی جس پر اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوا اور 8 جنوری کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی سے چند منٹ قبل اس کے لواحقین نے صلح نامہ پیش کیا جس پر پھانسی ملتوی کر دی گئی۔

صلح نامہ عدالت میں پیش ہوا تو معزز جج نے مدعی اور دیگر متعلقہ افراد کو طلب کیا مگر کوئی حاضر نہ ہوا جس پر صلح نامہ منسوخ تصور کیا گیا اور عدالت نے اکرام الحق لاہوری کے دوبارہ ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے ہیں اور اب اسے 17 جنوری کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پھانسی دی جائیگی۔