فیڈرر اور ہیوٹ نے سپیڈ بوٹس میں ٹینس کھیل کر شائقین کو حیران کر دیا

Roger Federer

Roger Federer

سڈنی (جیوڈیسک) عالمی ٹینس سٹار راجر فیڈرر اور سابق ورلڈ نمبر ون آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ نے سپیڈ بوٹس میں ٹینس کھیل کر شائقین کو حیران کر دیا۔

دونوں پلئیرز نے ٹینس کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ فاسٹ فور لانچ کر دیا۔ ٹینس کا ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ فاسٹ فور ٹینس سسٹم ورلڈ نمبر ٹو راجر فیڈرر اور آسٹریلوی پلئیر لیٹن ہیوٹ سڈنی اوپرا ہاﺅس سے الگ الگ سپیڈ بوٹس میں سوار ہوئے اورچلتی بوٹس میں ریکٹ کی مدد سے بال ایک دوسرے کی طرف اچھالتے رہے۔

دونوں کھلاڑی اس کام میں ماہر نظر آئے اور ایک مرتبہ بھی گیند کو پانی میں نہ گرنے دیا۔فیڈرر اور ہیوٹ نیسٹی ارینا میں فاسٹ فور فارمیٹ کے تحت نمائشی میچ کھیلا۔ پانچ سیٹس پر مشتمل میچ میں فیڈرر نے ہیوٹ کیخلاف چار تین، دو چار، تین چار، چار صفر اور چار دو سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کا ہر سیٹ چار گیمز پر مشتمل تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ میچ نوے منٹ تک جاری رہا۔