لندن (جیوڈیسک) سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو فیفا بیلون ڈی جیت کر صرف پرتگال اور ریال میڈرڈ کے لیے ایسے فخر بنے ہیں کہ انہیں سپانسر کرنے والی اسپورٹس کمپنی نے آنکھوں پر بٹھا لیا ہے۔
عالمگیر شہرت یافتہ کمپنی نے کرسٹیانو رونالڈو کے بُوٹوں کو ہیرووں کے پانی سے تیار کیا ہے۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار کے فٹبال میں کارنامے ہیں ہی اتنے ہیں کہ ان کے اعزاز میں ہیرووں بھرے بوٹ بنانا کوئی بڑی بات نہیں۔
بوٹس بنیادی طور پر سونے کے رنگ کے ہیں۔ جس کی ایڑی والی جگہ پر سی آر سیون کا لوگو بھی درج ہے۔ بوٹس کا یہ یادگاری ماڈل قیمتی ہیرووں کے پانی سے بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ریال میڈرڈ فٹبال کلب کے سٹرائیکر رونالڈو نے 37.66 فیصد ووٹ حاصل کر کے فیفا کا سب سے بڑا ایوارڈ مسلسل دوسری جبکہ مجموعی تیسری بار اپنے نام کیا۔
چار بار کے فاتح ارجنٹائن کے لائنل میسی کو 15.76 فیصد ووٹ ملے۔