ائیر ایشیا کے تباہ ہونے والے طیارے کا وائس ریکارڈر تحقیقات کیلئے جکارتہ منتقل

Air Asia Voice Recorder

Air Asia Voice Recorder

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشا کی نجی فضائی کمپنی ائیر ایشیا کے تباہ ہونے والے طیارے کے وائس ریکارڈر کو تحقیقات کیلئے جکارتہ منتقل کر دیا گیا۔

کاک پٹ وائس ریکارڈر میں پائیلٹ اور ائیر ٹریفک کنٹرولز کے درمیان آخری دو گھنٹے کی گفتگو محفوظ ہے۔ بد قسمت جہاز کا فلائیٹ ڈیٹا ریکارڈ پہلے ہی حاصل کیا جا چکا ہے۔

جہاز اٹھائیس دسمبر کو خراب موسم کے باعث بحیرہ جاوا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔