بجلی کا تعطل، فراہمی آب معطل رہے گی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک آج بروز بدھ دھابیجی گرڈ اسٹیشن پر KB11 واٹ پاور ٹرانسفارمر کی سالانہ مرمت کر رہی ہے جس کے باعث دھابیجی پمپنگ ہاؤس کو بجلی صبح 12 تاشام 5 بجے تک معطل رہے گی

جس وجہ سے پانی کی فراہمی میں تعطل رہے گا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے اس سلسلے میں شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ پانی احتیاط سے استعمال کیا جائے۔