کوپن ہیگن (جیوڈیسک) ڈنمارک کی خاتون وزیراعظم ہیلے تھروننگ فرانس میں دہشت گردی کے خلاف عالمی ملین مارچ میں شرکت کے موقع پر فرانسیسی صدارتی محل سے نکلتے ہوئے سیڑھیوں سے گر پڑیں جس کے بعد ان کے ہمراہ دو اہم شخصیات نے انہیں اٹھانے میں مدد کی۔
وزیراعظم ہیلے تھروننگ کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی ایک ویڈیو فوٹیج تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جس میں انہیں سیڑھیوں سے اترتے ہوئے منہ کے بل گرتے دکھایا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عالمی رہنماء فرانس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس کے بعد مختلف عالمی رہنماء صدارتی محل سے باہر نکل رہے تھے کہ اس دوران سیڑھیاں اترتے ہوئے ڈینش وزیراعظم اونچی ایڑی والے جوتے میں پائوں مڑنے کی وجہ سے گر پڑیں۔