گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے، محمد حیات اعوان

Gas

Gas

ساہیوال (جیوڈیسک) سما جی رہنمائوں ملک محمد حیات اعوان نمبردار اور ملک محمد اکبر نے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جائے۔ گیس کے کم پریشر کے باعث گھروں میں کھانا تیار کرنا بھی ناممکن ہو گیا ہے۔ پہلے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے کارو بار ٹھپ پڑے ہیں رہی سہی کسر گیس کے بحران نے نکال دی ہے۔

بڑی صنعتوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی گھریلو صنعتیں اور چھوٹے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم لوڈ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ توانائی کے سنگین بحران کو حل کرنے کے لئے کھوکھلے دعوئوں کی بجائے ٹھوس اور موثر اقدامات کرنا ہونگے۔