لاہور: 150 سے زائد فیڈر ٹرپ، مختلف علاقوں میں 14 گھنٹوں سے بجلی غائب

Electricity

Electricity

لاہور (جیوڈیسک) لیسکو نے ناقص کارکردگی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، بارش شروع ہوتے ہی آدھے سے زائد شہر بجلی سے محروم ہو جاتا ہے۔

گزشتہ رات بارش شروع ہوتے ہی فیڈرز کی ٹرپنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

لیاقت آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں رات دس بجے سے بجلی بحال نہیں کی جا سکی، ملازمین، طلباء اور کاروباری حضرات کو بجلی کی بندش سے پریشانی کا سامنا۔