ڈاکووں نے دکاندار سے 74 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا

Robbers

Robbers

جوہرآباد (جیوڈیسک) جنوبی بازار میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر دوکاندار سجاد اختر سے 74 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔

جوہرآباد پولیس نے سجاد اختر کی رپورٹ پر ڈاکوؤں کیخلاف زیر دفعہ 392 ت پ مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔