فیصل آباد : مکان کے اندر گیس بھرنے سے 5 افراد بے ہوش

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں مکان کے اندر گیس بھرنے سے 5 افراد بے ہوش ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ جڑانوالہ روڈ پر واقع مکان میں پیش آیا، جہاں کمرے میں ہیٹر سے گیس بھر گئی، جس کے نتیجے میں وہاں سوئے ہوئے 5 افراد بے ہوش ہو گئے۔

متاثرہ افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔