گوجرانوالہ میں گھر کی چھت گر گئی، 2 بچے جاں بحق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ محلہ رمضان پورہ میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گری، مرنے والے بچوں کی عمریں 6 سال اور 3 سال ہیں۔

ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والی 5 سال کی بچی کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے دونوں بچے آپس میں سگے بھائی ہیں۔