کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے زیراہتمام کالم نگاروں کو تعریفی اسناد دینے کی تقریب 16جنوری کو منعقد ہو گی

لاہور (خصوصی رپورٹ) کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے زیراہتمام اپنے مخلص اور سینئررائٹرزکو تعریفی اسناد دینے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد 16 جنوری 2015ء بروز جمعة المبارک سہہ پہر 3 بجے لاہور میں منعقد کی جارہی ہے، تقریب کے مہمانان گرامی میں ایم اے جوزف فرانسس (ڈائریکٹر CLAAS)،عاطف سعید فاروقی (ایڈیٹر روزنامہ سمائ)، صفدرعلی خاں (چیف ایڈیٹرروزنامہ سرزمین)، میاں محمود نواز (سوشل لیڈر)،مارٹن جاوید مائیکل (سینئر وائس چیئرمین PCNP)،ڈاکٹر نائیلہ نزیر (سوشل ورکر) کے نام نمایاں ہیں، یہ تقریب روزنامہ عوامی محبت ،CLAASِCCPِPCNP کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے، تقریب میں سینئر کالم نگار ع، م بدرسرحدی، اقبال کھوکھر (چیف ایڈیٹر روزنامہ عوامی محبت ) اور ایم اے تبسم (مرکزی صدر CCP) خصوصی شرکت کرینگے۔

Invitition Card

Invitition Card