جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

 West Indies

West Indies

ڈربن (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گی۔

ڈربن میں سیریز کے آخری میچ کے لیے جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی میچ جیت کر سیریز وائٹ واش کرنے کے لیے پرعزم ہیں تو دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بھی آخری میچ میں فتح سمیٹنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔