بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی منتقل

Training Camp

Training Camp

لاہور (جیوڈیسک) بارش کی وجہ سے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی منتقل کردیا گیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ایک روز پہلے شروع ہوا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بارش کی وجہ سے کیمپ کا وینیو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کھلاڑی اب قذافی سٹیڈیم کی بجائے نیشنل کرکٹ کے انڈور سکول میں ٹریننگ کریں گے۔

بارش کے باعث کھلاڑیوں کی تیاریاں متاثر ہوئی ہیں کیونکہ انڈور سکول میں بیٹنگ ، بائولنگ کے سیشن تو ہوسکیں گے لیکن کرکٹرز فیلڈنگ سیشن بہتر انداز میں نہیں کر سکیں گے۔

تربیتی کیمپ سترہ جنوری تک جاری رہے گا اور کھلاڑی اکیس جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز کھیلنے کیویز کے دیس روانہ ہوں گے، جس کے بعد ٹیم میگا ایونٹ کے لئے آسٹریلیا کا سفر کرے گی۔