چلی، ڈاکار ریلی دشوار گزار راستوں سے گزرتی ہوئی صحرائی ٹریک پر پہنچ گئی

Dakar Rally

Dakar Rally

چلی (جیوڈیسک) سیزن کی پہلی ڈاکار ریلی ناہموار دشوار گزار ٹریک سے ہوتے ہوئے صحرائی ٹریک پر پہنچ گئی۔ کار ایونٹ کا آٹھواں مرحلہ سپینش نینی روما کے نام رہا ۔ ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ چلی کے شہر ایکیوئیک سے کالاما کے پہاڑوں پر مشتمل تھا۔

موٹر بائیک ایونٹ میں پرتگال کے ہیلڈر روڈریگز نے 450 کلومیٹر کا صحرائی فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کیا۔ ان کے ہم وطن ساتھی پائولو گون کالویز 4 منٹ کے فرق سے دوسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔ کار ریلی ایونٹ میں سپینش نینی روما نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 41 منٹ 56 سیکنڈز میں طے کر میدان مارا۔

قطر کے نصیر ال اتیاہ نے 6 منٹ 27 سینڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی۔ نصیر ال اتیاہ کی ایونٹ میں مجموعی برتری برقرار ہے۔