پوری دنیا میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت زیادہ تزک و احتشام سے منایا گیا۔نعمان قادر مصطفائی

Nouman Qadir

Nouman Qadir

لاہور : مرکزی جماعت اہلسنت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور اُمید ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین علامہ صاحبزادہ نعمان قادر مصطفائی نے کہا کہ آج الحمد للہ پوری دنیا میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہت زیادہ تزک و احتشام سے منایا گیا عزت ِرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آدابِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جذبہ ابھی سردنہیں ہوا ہے ادب رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی مسلمانوں کی روح ہے اسی روح کے بل بوتے پر ترقی کے میدان میں وہ تابِ دوش اور زورِ پرواز رکھتے ہیں اب اسی روح کو مغرب مسلمانوں کے ذہنوں اور دلوں سے نکالنا چاہتا ہے مگر وہ برح طرح ناکام ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد مدینہ مہر پورہ اعوان ٹائون میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تمام ترحادثات کے با وجود اسلام روز بروز پھیلتا جا رہا ہے اسلام کے پھیلائو کو ایک خول میں بند کر نے کے لیے یورپ اپنے تمام تر ذرائع اورجدید ٹیکنالوجی استعمال کر چکا ہے اور روز بروز نئے نئے اسلام دشمن بھیانک منصوبے گھڑنے کی کوششوں میں مصروف ِ عمل ہے۔

آج اقوام ِ متحدہ ، جی ایٹ ، امریکہ اور یورپ کے بڑے بڑے سُورما سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں کہ اسلام کی بڑھتی ہوئی شدت اور روشن کی گئی شمع کو کیسے گل کیاجائے ؟یورپ اپنی ساری میکنائز مشینری استعمال کرنے کے باوجود ٹوٹی چٹائیوں پر بیٹھ کر اسلام کانورتقسیم کرنے والوں کوزیر نہیں کر سکا،محفل میں 63پونڈ کا کیک بھی کاٹا گیا اور آخر میں ملک و قوم کی بہتری کے لیے دُعا بھی کی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔