ریحام خان یا کسی بھی فرد پر کبھی بھی ہاتھ نہیں اٹھایا: اعجاز رحمان

Raham Khan And Ijaz Rahman

Raham Khan And Ijaz Rahman

لندن (جیوڈیسک) برطانوی اخبار میں شائع ہونے والے بیان میں ڈاکٹر اعجاز رحمان کا کہنا تھا انہوں نے ریحام خان یا کسی بھی فرد پر کبھی بھی ہاتھ نہیں اٹھایا اس حوالے سے تمام خبریں جھوٹ ہیں۔

اعجاز رحمان کا کہنا تھا سابق اہلیہ اور تینوں بچوں کو ہر قسم کی آزادی اور زندگی کی سہولیات فراہم کیں۔ ریحام خان کے الزامات کو سن کر انہیں حیرت ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں اعجاز رحمان کا کہنا تھا اس حوالے سے میرے اور ریحام کے مشترکہ دوستوں سے رائے لی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا گھریلو تشدد برطانیہ سمیت پورے یورپ میں سنگین جرم سمجھا جاتا ہے اگر وہ گھریلو تشدد میں ملوث ہوتے تو آج برطانوی محکمہ صحت میں اعلیٰ عہدے پر کام نہ کر رہے ہوتے۔ برطانیہ میں جنگل کا قانون نہیں ہے وہ طلاق کے بعد بچوں کو برطانوی قانون کے تحت خرچ دیتے رہے بطور ثبوت ان کے بینک اکاونٹس چیک کئے جا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا وہ اگر بچوں کو خرچ نہ دیتے تو قانون کی خلاف ورزی کرتے جس پر ان کا لائسنس منسوخ ہو سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا وہ کمزور نہیں ہیں اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں لیکن کسی بحث میں نہیں پڑنا چاہتے۔