آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان چوتھے نمبر پر آ گیا

Pakistani Women Cricket Team

Pakistani Women Cricket Team

دبئی (جیوڈیسک) شارجہ ہونے والے آئی وی سی ویمن چیمپئن شپ کے تین ون ڈے میچوں میں پاکستان نے سری لنکا کو تین صفر سے ہرا دیا۔ فتوحات کی اس ہیٹ ٹرک نے قومی ویمن ٹیم کو پوائنٹ ٹیبل پر بھی کامیابی دلا دی۔

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان چوتھے نمبر پر آ گیا پروگرام کے مطابق یہ سیریز 2017 کو انگلینڈ میں ہونے والے ویمن ورلڈ کپ میں نمائندگی دلائے گی۔ طریہ کار کے مطابق ڈھائی سال میں تمام ٹیموں کے ساتھ اپنی اور دوسروں کی سرزمین پر کھیلی گئی سیریز کے بعد ٹاپ چار ٹیموں کو دو سال بعد شیڈول میگا ایونٹ میں خود بخود نمائندگی مل جائے گی۔ سرفہرست آسٹریلیا ہے، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ جبکہ تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز ہے۔