نیویارک (جیوڈیسک) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق حاصل کرنے میں دو سو سال کا عرصہ لگ جائے گا، امریکا سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں خواتین مینجرز کی تعداد مردوں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔
دنیا بھر میں صرف پانچ فیصد خواتین اہم عہدوں پر کام کر رہی ہیں ۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے فیصلہ سازی میں عورتوں کے کردار کے حوالے سےاپنی رپورٹ شائع کر دی۔ دنیا کے اسی ممالک میں کیے گئے سروے کے مطابق افریقی ملک جمیکا میں خواتین سب سے زیادہ منیجرز عہدوں پر تعینات ہیں۔
عرب ملک یمن میں صرف دو فیصد خواتین اہم عہدوں پر کام کر رہی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق عالمی حقوق کا چیمپئن بننے والا امریکا لسٹ میں 15ویں جبکہ برطانیہ 41 ویں پوزیشن پر ہے۔ فیصلہ سازی میں مردوں کا راج ہے، ایگزیکٹو عہدوں پر خواتین کی تعداد صرف پانچ فیصد ہے۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق حاصل کرنے میں دو سو سال کا عرصہ لگ جائے گا۔