گجرات کی خبریں 14/01/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی )ڈی ایس پی غلام مصطفی گیلانی رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ پر جاکر اُن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اُن کی بیٹے سے اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی ۔ اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ غریبوں کے بچوں کے سرکاری سکول وزیراعلیٰ پنجاب کے تمام تر دعوئوں کے باوجود سکیورٹی گارڈز، کیمروں اور یہاں تک کہ کئی چار دیواری تک سے محروم اور غیر محفوظ ہیں۔ وہ گجرات کے قریب گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کٹھالہ میں سکیورٹی کی انتہائی ناقص صورتحال کو دیکھ کر پریشان ہو گئے حالانکہ اس کے نزدیک ہی آرمی کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ بھی کیا تھا۔ چودھری پرویزالٰہی نے دیکھا کہ سکول میں کوئی سکیورٹی گارڈ تھا نہ کیمرے نصب کیے گئے تھے جبکہ مین بیرونی دیوار بھی نہیں تھی۔ اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے انہیں دیکھ کر وہاں آنے والے والدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف میڈیا پر سکیورٹی کا شور مچا رہے ہیں کہ ہم نے سب ٹھیک کر دیا ہے جبکہ حقیقی طور پر ان کی کارکردگی صفر ہے، ناقص حفاظتی انتظامات کے باعث ہزاروں سکولوں کے لاکھوں بچوں کی زندگی دائو پر ہے، اگر خدانخواستہ دہشت گردی ہو گئی تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا؟ حکومتی دعوئوں کے برعکس مجھے کسی سکول میں بھی سکیورٹی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی۔ کٹھالہ ہائیر سیکنڈری سکول کے طلبہ چودھری پرویزالٰہی کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہوئے اور چودھری پرویزالٰہی زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے، چودھری پرویزالٰہی بچوں میں گھل مل گئے اور ان سے ان کی تعلیم کے حوالے سے پوچھتے اور نصیحتیں کرتے رہے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی سکیورٹی نہیں لیکن ہم دہشت گردوں سے نہیں ڈرتے اور تعلیم حاصل کرتے رہیں گے۔ بچوں کے والدین نے بھی سکیورٹی کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کا کوئی والی وارث نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے دور میں تعلیم کے شعبہ میں تعلیمی سہولتوں کی فراہمی اور سکولوں و کالجوں کی عمارات پر خصوصی توجہ دی گئی، بچوں کو مفت کتابیں اور وظیفہ ملتا تھا لیکن اب حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں ان کی حفاظت حکومت کا فرض ہے اسے ان کی سکیورٹی کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔ اس موقع پر میاں عمران مسعود، چودھری الیاس وڑائچ، ذوالفقار پپن، نصیر سندھو اور دیگر مسلم لیگی رہنما بھی چودھری پرویزالٰہی کے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے مرکزی رہنما و معروف سیاستدان سید طالب حسین شاہ (مرحوم ) کے جانشین سید عدیل شاہ ، سید سجیل شاہ ، سید ارتضیٰ شاہ نے اپنے دوست احباب کے ہمراہ گجرات پریس کلب کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر عبدالستار مرزا ، جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت ، سینئر نائب صدر مرزا منیر حسین ، فنانس سیکرٹری عرفان حفیظ کھوکھر ، جائینٹ سیکرٹری محمد سجیل خان، سیکرٹری سپورٹس ندیم بھٹی،سیکرٹری تقریبات ندیم اسدی ،سیکرٹری اطلاعات صہیب سرور ، سیکرٹری لائبریری وقاص احسان اور مجلس عاملہ کے ممبران کودلی مبارکباد پیش کی ۔ اور گجرات پریس کلب کیلئے 20ہزارکے نقد فنڈز صدر عبدالستار مرزا ،جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت کے حوالے کیے۔ اس موقع پر سینئر صحافی طفیل میر ، سابق جنرل سیکرٹری وحید مراد مرزا ، فیاض حسین بٹ (ممبر مجلس عاملہ ) ، اعجاز احمد شاکر (سابق جنرل سیکرٹری)، راجہ ریاض راسخ ، ظہیر مرزا ،نوازش علی نوازش ،انوار الحق سید ، شاہد رسول ، انجم شہزاد (ممبر مجلس عاملہ ) ، عاصم رضا سید ، محمد اشرف بٹ (سابق سینئر نائب صدر ) ،ڈاکٹر رزاق غفاری ، انور حسین بھٹی(ممبر مجلس عاملہ ) ، قنبر اعجاز شاہ ، ظہیر عباس ملک ، سید اظہر جنگی و دیگر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ضلع گجرات میں امن ، پیار و محبت کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں ہم اپنے والد سید طالب حسین شاہ کے اسی مشن کو لیکر سیاست کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے مرکزی رہنما اور معروف سیاستدان سید طالب حسین شاہ(مرحوم) کے جانشین سید عدیل شاہ نے گجرات پریس کلب میں نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات ہمارا اپنا ضلع ہے اور اس ضلع کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ماضی میں بھی سادات خاندان نے گجرات کی بہتری کیلئے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیںہم نے گجرات کی ترقی و خوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کی انشا ء اللہ اس کا فائدہ علاقے کے عوام کو ہو گا ہم نے خود کو لوگوں کی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے انہوںنے کہا کہ گجرات پریس کلب کے صحافیوں سے دیرینہ تعلقات ہیں اور انہی کی چاہت ہر سال مجھے گجرات پریس کلب میں کھینچ لاتی ہے۔ گجرات کے صحافیوں نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ہر ممکن ساتھ دیا میری دعا ہے کہ ضلع کی ترقی کیلئے جس مشن کا انتخاب کیا ہے اللہ تعالیٰ انہیں پورا کرنے کی توفیق دے گجرات پریس کلب کے نو منتخب صدر عبدالستار مرزا ،جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت کی قیادت میں سینئر نے ٹیم متعارف کروائی ہیوہ احسن فیصلہ ہے جسے تمام طبقات سراہ رہے ہیں ۔ جب بھی گجرات پریس کلب اور صحافیوں کو ہماری ضرورت پڑے ہم حاضر ہیں ہمارے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے رہیں گے۔ سادات خاندان گجرات پریس کلب سے اپنا تعاون جاری رکھے گا ۔ اللہ تعالیٰ ہمارا ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سید طالب حسین شاہ کا سیاست میں کوئی مدِ مقابل نہیں تھا وہ اچھے سیاستدان تھیپورے ضلع میں سیاست کے حوالے سے انکی شہرت کے چرچے تھے۔ ان خیالات کا اظہار گجرات پریس کلب کے سابق صدر طفیل میر نے گجرات پریس کلب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سید طالب حسین شاہ پیار و محبت کرنے والی شخصیت تھے۔ وہ اپنے دھڑے کے پکے تھے ان جیسی شخصیات بہت کم ملتی ہیں انکے جانشین سید عدیل شاہ بھی انہی کے پیار و محبت اور امن کے مشن کو بڑے احسن انداز کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔

سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والی سیاسی شخصیت ہیں سادات خاندان کے با شعور اور مثبت سوچ رکھنے والی شخصیت ہیں اور گجرات کے صحافیوں کی ہمیشہ انہوں نے سرپرستی کی ہے صحافیوں نے بھی ہر ممکن تعاون کیا ہے گجرات پریس کلب کے صدر عبدالستار مرز ا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کو بنے ہوئے 35سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے سینئر کا لگایا ہوا پودا آج تناور درخت بن چکا ہے گجرات پریس کلب کی بہتری کیلئے سینئرز نے جہاں ہمیشہ اہم رول ادا کیا ہے وہاں جونیئر نے بھی ہمیشہ سینئر کی تابعداری کی ہے گجرات پریس کلب کی ترقی اور بہتری کیلئے سیاستدانوں ،صنعتکاروں نے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔سید عدیل شاہ نے ہمیشہ گجرات پریس کلب کی سرپرستی کی ہے جنہوں نے اپنے والد کی روایات کو آج بھی زندہ رکھا ہوا ہے گجرات پریس کلب آنے پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں ۔ جنرل سیکرٹری حسام الدین کرامت نے کہا کہ سید عدیل شاہ اچھی شخصیت ہیں گجرات کی سیاست میں انکا اچھا اور صاف ستھرا کردار رہا ہے ۔ صحافیوں کی ہمیشہ سرپرستی کی ہے ۔ صحافیوں اور گجرات پریس کلب کے ساتھ ہمیشہ وابستگی رہی ہے سابق سینئر صدر فیاض بٹ نے کہا کہ سید عدیل شاہ نے ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے اور صحافیوں نے بھی انکا بھر پور ساتھ دیا ہے ۔ راجہ ریاض راسخ نے کہا کہ سید عدیل شاہ اپنے دوستوں کے ساتھ بے شمار پیار کرتے ہیں ۔ گجرات پریس کلب آکر صحافیوں کا مان بڑھایا ہے انکے بے حد مشکور ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) صوبائی وزیر برائے وویمن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحید الدین نے سپیشل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس خالد محمود اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ یونیورسٹی آف گجرات اوراے پلس کیٹگری میں آنے والے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور سیکورٹی کے حوالہ سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایم پی اے میجر (ر)معین نواز ، ایس پی محمد ریاض ، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ،ڈی ایم او احمد رضا سرا، ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ صوبائی وزیر نے سیکورٹی کے لحاظ سے اے پلس کیٹگری میں آنے والے سکولوں کی چار دیواری ان پر لگائی گئی خاردار تار ، سیکورٹی کیمروں ، ان کے کنٹرول رومز کا معائنہ کیا اور ان اداروں کے سربراہان سے سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا اورانہیں ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کو فوری طو رپر انٹرنیٹ سے منسلک کیا جائے اور ایمرجنسی الارم نصب کر کے انہیں آپریشنل رکھا جائے ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی حکومت نے ہمیشہ صوبے میں لاء اینڈ آرڈر کے نفاذ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات پر خصوصی توجہ دی ہے تاہم سانحہ پشاور کے بعد تعلیمی اداروں کی سیکورٹی حکومتی کی ترجیحات میں سر فہرست ہے تا کہ مستقبل میں ان نوعیت کے کسی بھی افسوسناک سانحہ سے بچا جا سکے انہوںنے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی وزراء اور سیکرٹریز کی مختلف علاقوں میں ڈیوٹی لگائی ہے جو 23جنوری تک تمام سکولوں کا معائنہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

انہوںنے ضلع گجرات میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ بعض پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سامنے آنے والے سیکورٹی معاملات بہتر بنانے کیلئے ان کے سربراہان کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ تعلیمی اداروں کو سیکورٹی کیلئے اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں گے اس مقصد کیلئے ان اداروں کی انتظامیہ فوری درخواست دے سکتی ہے انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ انتہائی حساس تعلیمی اداروں کے قرب و جوار میں آباد افراد کو بھی چیک کیا جائے انہوں نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ جن تعلیمی اداروں نے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں انہیں فوری طور پر تدریسی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جائے ۔ صوبائی وزیر کے دورہ کے موقع پر یونیورسٹی آف گجرات کے ڈائریکٹر سیکورٹی کرنل مصدق ہاشمی اور رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل نے بتایا کہ یونیورسٹی میں 56سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔ 158سیکورٹی گارڈز کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں جبکہ 11پوسٹیں قائم کی جا رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے 75گارڈز کو ایلیٹ فورس سے ایک دن کی تربیت دلوائی گئی ہے اسی طرح 1122کے اہلکاروں نے بھی یونیورسٹی آف گجرات میں طلباء کو تین لیکچرز دئیے ہیں انہوں نے بتایا کہ طلباء و لانے اور لیجانے والے کنٹریکٹرز اور ڈرائیوروں کی پولیس سے ویری فکیشن کروائی جا رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ضلع میں انسداد پولیو مہم جاری ہے اور دو روز میں محکمہ کی ٹیموں نے 2لاکھ76ہزار342بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر 98فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز حیدر نے بتایا کہ پہلے دن کے لئے 1لاکھ، 43ہزار 932بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھامحکمہ کی ٹیموں نے 140997بچوں کو حفاظتی قطرے پلا ئے ۔ دوسرے دن کیلئے حدف 138477مقرر تھا جن میں سے 135345بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے ۔ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ دو دن کے دوران دستیاب نہ ہونے والے 6241بچوں کو بھی محکمہ کی ٹیموں نے تلاش کر کے انہیں قطرے پلا دئیے ہیں ۔ انہوںنے بھر پور تعاون اور معاونت پر تمام سرکاری محکموں، علما کرام، این جی اوز اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوںنے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پینے سے محروم رہ جانے والے بچوں کو کور کرنے کیلئے دو روزہ فالو اپ مہم آج سے شروع ہو گی ۔ شہری پولیو ویکسین سے محروم رہنے والے کسی بھی بچے کے بارے میں کنٹرول روم کے نمبر 9260013پر اطلاع دے سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) مسلم لیگ ن فرانس کے صدرسابقہ پاکستانی کبڈی ٹیم کے کیپٹن محمداختربٹ کی رہائشگاہ پرمسلم لیگ ن کنجاہ کے عہدیدران کارکنوںکاایک اجلاس منعقدہواجس کے مہمان خصوصی امیدوارصوبائی اسمبلی چوہدری رضاعلی وڑائچ آف کوٹ متہ تھے آنے والے مہمانوںکامحمداختربٹ ،طارق محمودبٹ نے استقبال کیا تقریب کی صدارت صدرمسلم لیگ ن کنجاہ میرصلاح الدین نے کی جس میںتحصیل گجرات مسلم لیگ کے نائب صدرمیاںمحمدسلیم کپڑے والا،صدرانجمن آرائیاںچوہدری محمداسحاق ،زکوٰة کمیٹی کنجاہ کے چیئرمین چوہدری عمیراسحاق ،مسلم لیگ کنجاہ کے جنرل سیکرٹری حاجی محمدیونس چشتی ،سابقہ جنرل کونسلرمحمدطارق بٹ،بزرگ مسلم لیگی راہنماچوہدری محمدمظفروڑائچ ،چوہدری احسان فیصل کنجاہی ،معروف شاعرمنیرحسین چشتی ،صوبے خاں،فوادراٹھور،محمدیوسف ،سمیت مسلم لیگی کارکنوںکی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری رضاعلی نے کہاکہ کنجاہ کے تمام ترقیاتی کام ترجیچ بنیادوںپرکرارہاہوںکنجاہ یونین کونسل کومیونسپل کمیٹی کادرجہ دلوایاہے شبیرشریف شہید ہسپتال کوتحصیل ہیڈکوارٹرکادرجہ دلوایاہے کنجاہ اوراس کے علاوہ گردونواح کے علاقوں میں گلیوں اور نالیوں پر کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے پارٹی کارکنوںسے کہا کہ ملک و قوم اورپارٹی کومنظم فعال بنانے کیلئے اپنے ذاتی اختلافات بھلا کرمسلم لیگ کے پلیٹ فارم پراکھٹے ہوکرمیاںبرادران کابھرپورساتھ دیں۔تاکہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ ہوسکے ۔انہوںنے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف کی جرأت مندی اورپاک فوج کی کارکردگی کوسراہاہم نے سابقہ دورمیںہونے والی غنڈاگردی اوراسلحہ کلچرکاخاتمہ کرکے کنجاہ کی عوام کواورکنجاہ کے تاجروںشہریوںکوتحفظ فراہم کیاہے انشاء اللہ اب کسی کی جرأت نہیں کہ وہ کنجاہ میںآکرغنڈہ گردی کرے یاکسی سے جگاٹیکس وصول کرے۔اس موقع پرچوہدری رضاعلی وڑائچ کی کوششوںسے ناراض مسلم لیگیوںنے آپس میںاختلافات بھلا کرپارٹی کی بہتری کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کاعہدکیاصدرمسلم لیگ ن کنجاہ میرصلاح الدین نے کہاکہ ممتازمسلم لیگی راہنمامحمداختربٹ مبارکباداور،خراج تحسین کے مستحق ہیںکہ جنہوںنے پارٹی کومنظم اورفعال بنانے کیلئے سب پارٹی ورکوںکوآج اکٹھاکیاہے اورانہوںنے بھی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام پارٹی ورکروںسے کہاکہ وہ اپنے آس پاس نظررکھیںاورکوئی شخص مشکوک نظرآئے توپولیس کواطلاع کریںتقریب کے اختتام پرمحمداختربٹ نے تقریب میںشمولیت کرنے والے تمام مہمانوںکاشکریہ اداکیا۔