ڈیٹا چوری کر کے کریڈٹ کارڈز پر شاپنگ کرنے والا گروہ گرفتار

Accused

Accused

کراچی (جیوڈیسک) دوسروں کے کریڈٹ کارڈز پر ایک کروڑ روپے کی شاپنگ کرنے والے پانچ ملزمان قانون کی شکنجے میں آگئے۔ کریڈٹ کارڈ جہاں دنیا بھر میں ادائیگی کا بہترین ذریعہ وہیں یہ اتنا ہی غیر محفوظ بھی ہے، کراچی میں تعلیم یافتہ چوروں نے دنیا بھر کے کریڈٹ کارڈ ز کا ڈیٹا چوری کرکے ایک کروڑ روپے کی انٹرنیٹ شاپنگ کر ڈالی۔

کراچی کے ان کریڈٹ کارڈ چوروں کو ایف آئی اے نے نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان بین الاقوامی سطح پر کریڈٹ کارڈز کی چوری میں بھی ملوث ہیں، انہوں نے بتایا کہ ملزمان ایک کروڑ روپے سے زائد کی کی شاپنگ کر چکے ہیں، پانچوں ملزموں کے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔