سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا کے علاقے بھلوال میں طلاق نہ دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس نے خاتون اور اس کے 2 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سرگودھا کے علاقے بھلوال کی رہائشی خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا اور انکار پر اپنے ساتھیوں سے مل کر خاوند کو قتل کر دیا۔
لواحقین کی درخواست پر پولیس نے خاتون اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔