ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں اے ایس آئی قیصر جہاں کے گھر پر دستی بم سےحملہ اور فائرنگ ہوئی ہے، جس میں اے ایس آئی اور انکے بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق محلہ حیات اللہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اے ایس آئی قیصر جہاں کے گھر پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کردی، حملے میں اے ایس آئی اور راہ گیرجاں بحق جبکہ انکے دوبھائی انصر اور خرم زخمی ہوگئے۔
جنہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی۔