چین : صوبے سیچوان میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Sichuan

Sichuan

چینگ ڈو (جیوڈیسک) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صوبے سیچوان کے دار الحکومت چینگ ڈو سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کی وجہ سے پہاڑوں سے پتھر گرنے کے باعث ٹریفک میں رخنہ پڑنے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔