کیری پاکستان آکر بھارت کی زبان بولتے ہیں: جماعت اسلامی

Dr. Syed Waseem Akhtar

Dr. Syed Waseem Akhtar

لاہور (جیوڈیسک) پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے جان کیری کے بیانپاک بھارت کشیدگی پر تشویش ہے، لشکر طیبہ سمیت تمام شدت پسند گروپوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنی جانی ومالی قربانیوں کے باوجود امریکی وزیر خارجہ جان کیری پاکستان آکر بھارت کی زبان بولتے ہیں۔ کیاہی اچھا ہوتا اگر جان کیری سرحدی کشیدگی پر بھارت کی مودی سرکار کو مخاطب کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کا کہتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی نام نہاد جنگ میں پاکستان نے اتحادی بن کر اپنا ناقابل تلافی نقصان کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا کہ پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانی دیکر حاصل کیا گیا تھا یہاں اسلام کا عادلانہ و منصفانہ نظام قائم ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی لاہور کے ذمہ داران وزونل امرا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی نظام کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔ صالح قیادت کے بغیر ملک کے حالات نہیں بدل سکتے۔