لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورننس اور پٹر ولیم مصنوعات دونوں ہی غائب ہیں صوبے میں جنگل کا قانون نظر آرہا ہے، حکمرانوں کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں، ن لیگ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاست کر کے دشمنوں کو سپورٹ کر رہی ہے شاد باغ میں شادی ہال کی دیوار گر نے سے دلہن اور دیگر افراد کی ہلاکت پر متاثرین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ دریں اثنا مینارٹی ونگ پنجاب کی صدر وایم پی اے شنیلاروتھ نے پی ٹی آئی مینارٹی رہنماؤں کے ہمراہ آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کیا اور شہدا کی یاد پر پھول چڑھائے، شنیلا روتھ نے سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ نے پوری دنیاکو ہلا کر رکھ دیا، پی ٹی آئی مینارٹی ونگ پنجاب شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہے۔