فیصل آباد (جیوڈیسک) سیشن کورٹ نے شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ مدینہ آباد کے رہائشی لطیف نے سیشن کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس ملازمین اویس وغیرہ نے اس کے بھائی صدیق کو اغوا کر کے لیجانا چاہا لیکن اس نے شور مچاتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف نے ایس ایچ او صدر کو ہدایت کی ہے کہ پولیس ملازمین کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج کیا جائے۔