جعلی کھاد کی سیکڑوں بوریاں برآمد

Fake Fertilizers

Fake Fertilizers

سرگودھا (جیوڈیسک) ڈی او زراعت نے قینچی موڑ پر ڈیلر کے گودام پر چھاپہ مار کر جعلی کھاد کی سیکڑوں بوریاں برآمد کر کے سٹاک سیل کر دیا۔

چھاپے کے دوران وہاں موجود ملازمین بھاگ نکلے تاہم جعلی کھاد کی وافر مقدار قبضہ میں لے کر گودام کے مالک عبداﷲ کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا گیا۔