سوات، مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

Earthquake

سوات (جیوڈیسک) مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

سوات اور مالا کنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیـں ہوئی ہیں تاہم خوف کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر آ گئے۔