بھمبر، حساس مقامات کی تصویریں بنانے والے 3 افراد گرفتار

Arrested

Arrested

بھمبر (جیوڈیسک) میرپور چوک کے قریب سے مشکوک حرکات کرنے والے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے تینوں کا تعلق اپر دیر خیبر پختونخوا سے ہے

میرپور چوک کے قریب بھمبر میرپور روڈ سے سکیورٹی اداروں نے نثار سلطان اور سردار نامی 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے مشکوک افراد حساس مقامات کی تصاویر بنا رہے تھے، ملزموں سے کیمرے والے موبائل فون ضبط کرلئے گئے، معلوم ہوا ہے کہ تینوں افراد گزشتہ کئی عرصہ سے بھمبر میں مزدوری کے لیے مقیم ہیں۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔ اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔