لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی تو پولیس نے بچوں کے والد عدنان کو عدالت میں پیش کر دیا۔
عدنان نے عدالت میں بیان دیا کہ میں اپنی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں وہ اگر بچوں کو اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے تو میں اس کے حوالے کرنے کیلئے تیار ہوں۔ اس کے تمام اخراجات بھی اٹھاؤں گا۔
عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے بچوں کو ماں کی تحویل میں دے دیا اور پولیس کو بچوں اور ماں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
دونوں بچوں نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا کہ والدین ہمیں چھوڑ کر چلے گئے جس پر عدالت نے بچوں کے ماں باپ کو طلب کیا تھا۔