دوسرا ون ڈے، سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Sri Lanka And New Zealand

Sri Lanka And New Zealand

ہملٹن (جیوڈیسک) سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیکر سات میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

ہملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 248 رنز کا ٹوٹل جمع کیا۔ برینڈن میکولم کے 117 رنز کی شاندار اننگز بھی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔

آئی لینڈرز کی جانب سے سینا نائیکے اور ہیراتھ نے دو دو شکار کیے جواب میں سری لنکا نے مقررہ ہدف 48 ویں اوور میں چار وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

تلکرتنے دلشان نے ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے کیرئیر کی 19 ویں سنچری بنا ڈالی۔ وہ 116 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ سری لنکا نے اس جیت کے بعد ون ڈے سیریز بھی ایک ایک سے برابر کر لی ہے۔