فیصل آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری شیر علی اور سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے حلقے جوالا نگر کے مکینوں نے گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں کا اعلان کر دیا۔
جوالا نگر کے باسیوں لیاقت علی ‘ شوکت علی ‘ رانا انیس ‘ سعید احمد ‘ تنویر حسین ‘ مزمل شاہ ‘ میاں حبیب ‘ طاہر علی ‘ اور حسنین علی نے مظاہروں کے شیڈول کااعلان کرتے ہو ئے کہا کہ 19 جنوری کو ڈی سی او آفس اور 20 جنوری کو محکمہ سوئی گیس کے دفاتر کے باہر دھرنا دیا جائے گاانھوں نے کہا کہ ہمارے گھروں کے چولہے نہیں چلیں گے تو کسی افسر کے گھر کا چولہا نہیں چلے گا انھوں نے مزید کہا کہچوہدری عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ کے حلقے جوالانگر کے رہائیشوں کے چولہے عرصہ دراز سے ٹھنڈے ہیں۔