نوشہرہ: گھر میں گیس بھرنے سے دھماکا، 6 بچے اور خاتون زخمی

Nowshera

Nowshera

پشاور (جیوڈیسک) نوشہرہ میں گھر میں گیس بھرنے سے دھماکا ہو گیا جس کے باعث 6 بچے اور خاتون زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں پبی کے قریب گھر کے کمرے میں گیس کا چولہا جل رہا تھا۔

گیس کی لوڈشیڈنگ سے چولہا بند ہوگیا اور کمرے میں گیس بھر گئی۔گیس بھر نے سے کمرے میں دھماکا ہوگیا، حادثے میں 6 بچے اور خاتون زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے کمرے کو حزوی نقصان پہنچا۔