لندن (جیوڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے لندن میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیرستان آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ پر حملہ ناکام بنایا گیا۔ کراچی ایئر پورٹ پر حملہ ہی اہم موڑ تھا جس کے بعد آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔