لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو عظیم کھلاڑی قرار دیدیا ، کہتے ہیں ورلڈ کپ میں بیٹنگ آسان نہیں ہو گی لیکن وہ بھارت کے خلاف سنچری بنائیں گے۔
سابق کپتان یونس خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق نے بہت مشکل حالات میں کپتانی کی، انہوں نے مصباح الحق سمیت شاہد آفریدی کو بھی عظیم کھلاڑی قرار دیا۔
یونس خان نے ورلڈ کپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے دیس میں بیٹنگ آسان نہیں ہو گی لیکن وہ بہترین پرفارمنس کے ساتھ سنچری بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔ قومی ٹیم کے سینئر بیٹسمین نے میگا ایونٹ میں روایتی حریف بھارت کو ناک آؤٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جب تک کھیلیں گے ملک کا نام روشن کریں گے۔