برلن (جیوڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ جرمنی میں آباد مسلمانوں اور یہودیوں کو تمام تر تعصبات سے بچایا جائے گا۔
جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،چانسلر ہوتے ہوئے میں اپنے ملک میں تمام مسلمانوں کی حفاظت کروں گی، اس ایوان میں موجود ہر ایک شخص یہی کچھ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیحی، یہودی اور مسلمان تمام لوگوں کے لیے جرمنی میں جگہ ہے۔ پیرس حملوں سے متعلق میرکل کا کہنا تھا کہ مسجدوں پر حملوں کے خلاف بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔
کیونکہ ہم ان لوگوں کے ہاتھوں تقسیم نہیں ہوں گے جو کسی مسلمان کی جانب سے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہوئے جرمنی میں آباد تمام مسلمانوں کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔