کوئٹہ (جیوڈیسک) غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے پر نادرا اہلکار کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
قومی احتساب بیورو نے غیر قانونی طور پر غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے والے نادرا اہلکار کو 7 سال قید اور 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
نیب ذرائع کے مطابق نادرا اہلکار کا تعلق کوئٹہ سے ہے جس نے 2 غیر ملکی افراد کو جعلی قومی شناختی کارڈ بنا کر دیئے اورجرم ثابت ہونے پراہلکار کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔