چین کی خفیہ ایجنسی کے ڈپٹی چیف بھی کرپشن الزامات کی زد میں آ گئے

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کی سب سے بڑی خفیہ ایجنسی کے ڈپٹی چیف کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی نے اپنی ویب سائٹ جاری بیان میں کہا ہے کہ منسٹری آف اسٹیٹ سیکیورٹی کے ڈپٹی سربراہ ما جیان کے خلاف مبینہ مالی بے ضابطگیوں سمیت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سنگین الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ وزارت کے دیگر اہم عہدیداروں کے خلاف بھی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی چین میں وزارت خارجہ میں شامل ایک اعلیٰ سفارتکار کو کرپشن کے الزامات میں ملازمت سے فارغ کر دیا تھا جب کہ 2013 میں چین کے وزیر ریلوے کو کرپشن الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت دے دی گئی تھی۔