کندھ کوٹ (جیوڈیسک) کندھ کوٹ کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوئوں میں مقابلے کے دوران پولیس نے بدنام ڈاکو سلطوشیر گینگ کے اہم ساتھی حکیم شر کو اسلح سمیت گرفتار کر لیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ڈاکو سرطو شر بھی زخمی ہوا ہے ، گرفتار ڈاکو کے سر کی قیمت 5 لاکھ مقرر تھی۔
ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ عمر طفیل کی سربراہی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کندھ کوٹ کے قریب کچے کے علاقے نہر پتن میں کشتیوں میں سوار بدنام ڈاکو سلطو شیر اور ساتھیوں کا گھیرائو کیا تو ڈاکوئوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔
چار گھنٹے کے پولیس اور ڈاکوئوں کے مقابلے میں ڈاکو سلطو شر گینگ کا اہم ساتھی حکیم شر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے جب کہ گینگ کے سربراہ بدنام ڈاکو سلطو شیر کو زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔