پاکستان سے گرفتار کئے گئے پانچ یمنی قیدی بارہ سال بعد گوانتانامو جیل سے رہا

 Guantanamo Prison

Guantanamo Prison

لندن (جیوڈیسک) کیوبا میں خلیج گوانتانامو میں قائم امریکی جیل میں قید یمن سے تعلق رکھنے والے پانچ قیدیوں کو 12 برس سے زیادہ عرصے بعد رہا کر دیا گیا۔ان پانچوں افراد کو القاعدہ سے منسلک ہونے کے شبہ میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان پانچ قیدیوں میں سے چار کو آباد کاری کے لئے عجمان اور پانچویں کو ایسٹونیا بھیجا گیا۔حکام کا کہنا ہے ان قیدیوں کو یمن میں عدم استحکام اور غیریقینی صورتحال کی وجہ سے ان کے آبائی ملک نہیں بھیجا گیا۔

اے ایف پی کے مطابق ع±مان بھیجے جانے والے چار افراد میں الخضر عبداللہ محمد الیافی، فضل حسین صالح حنتیف، عبدالرحمان عبداالہ الشباتی اور محمد احمد سلام شامل ہیں۔ایسٹونیا روانہ کئے گئے شخص کا نام احمد عبدالقادر بتایا گیا ہے۔

انٹر ایجنسی ٹاسک فورس نے ان پانچ قیدیوں کے معاملات کا جائزہ لینے کے بعد اتفاق رائے سے ان کی منتقلی کی منظوری دی تھی۔ اے ایف پی کے مطابق احمد عبدالقادر ایسٹونیا پہنچ گیا۔