حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد گروپوں پر پابندی کا منصوبہ اہم پیشرفت ہے: امریکہ

Haqqani Network

Haqqani Network

واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی طرف سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف ایکشن اور دہشت گردوں کے خلاف سخت قوانین بنانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک انگریزی اخبار نے خبر شائع کی تھی کہ حقانی نیٹ ورک اور 11 دیگر گروپوں پر آئندہ چند دنوں میں پابندی لگا دی جائے گی تاہم حکام نے ان رپورٹس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کے مطابق یہ پاکستانی معاشرے سے دہشت گردی ختم کرنے کے حوالے سے اہم قدم ہے۔