پیرس (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ نے پیرس میں اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی جو چھ گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات میں تجارت پابندیاں ہٹانے پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے جوہری مذاکرات کے حوالے سے یکم جولائی کی نئی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔ چھ عالمی طاقتوں کے وزرائے خارجہ کل اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
جس میں ایران کی معاشی صورتحال بہتر بنانے اور جوہری پروگرام کے حوالے سے پابندیوں پر بات چیت کی جائے گی۔