ڈاکار ریلی، گیارہویں مرحلے میں سپین اور قطر کی پہلی پوزیشن

Dakar Rally

Dakar Rally

سپین (جیوڈیسک) ڈاکار ریلی میں کچے ٹریک پر پکے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے گیارہویں مرحلے میں سپین اور قطر نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

ڈاکار ریلی میں بائیک رائیڈرز کے درمیان سبقت لے جانے کی جنگ تیز ہو گئی۔ ارجنٹائن کی بلند ترین چوٹیوں پر ہونیوالی ریس میں رائیڈرز اپنی شاندار پرفارمنس دکھاتے رہے۔ موٹر بائیک ایونٹ کے گیارہویں مرحلےمیں سپینش جون باریڈا بورٹ نے مسلسل دوسری فتح سمیٹی۔

ایونٹ میں مجموعی طور پرسپین کے ہی مارک کوما کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ دوسری جانب کچے رستوں پر دھول اڑاتی گاڑیوں نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی، قطر کے نصر ال اتیاہ شاندار ڈرائیونگ کے ساتھ تیز ترین ڈرائیور قرار پائے۔

وہ کار ریلی میں پانچویں بار فتح سمیٹنے میں کامیاب ہوئے۔ قطری ڈرائیور مجموعی طور پر بھی سرفہرست ہیں۔ جنوبی افریقہ کے جینیئل ڈی ویلیئرز 39 سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔