واپڈا کی نااہلی۔ اور یہ کھمبا عالی ظرف بننے کی کوشش میں

Wapda Pole

Wapda Pole

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈاکٹر محمد عظیم چوہدری) محلہ سرفراز ٹاون شہر کا ایک گنجان آباد علاقہ ہے محلہ کے وسط میں لگے بجلی کے کھمبے نے کہیں یہ سبق تو نہیں پڑھ لیا کہ جو عالی ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیں۔

اگر ایسا ہی ہے تو پھر خطرناک ہوسکتا ہے کیوں کہ اس کے قریب گورنمنٹ گرلز لطیف ہائی سکول، فوجی فاوٰنڈیشن سکول ،گرین لیف سکول ،ویژن فاردی فیوچر سکول اس کے علاوہ علاقہ کی مشہور دینی درسگاہ فیضان مدینہ واقع ہے۔

اس کے پاس سکولز و مدارس کے طلبہ کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام کا بھی کافی رش ہو تا ہے۔ اگر اس کھمبے کی مرمت نہ کی گئی تو اس سے کو خطرناک حادثہ جنم لے سکتا ہے انتظامہ کو فوری اس کی مرمت کرنا ہو گی