گجرات کی خبریں 17/1/2015

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین،سینئر مسلم لیگی رہنماء و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالہٰی نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر بین الاقوامی سطح پر اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ OICکو اپنا کر دار ادا کر ن اچاہیے ۔سب مسلمان ممالک کو اس معاملہ پر یکجا ہو نا ہو گا ۔گستا خانہ خاکوں کی اشاعت پر پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ سراپہ احتجاج ہیں ۔اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے ۔ہم نے دُنیا کے سامنے یہ واضح کرنا ہے کہ مسلمان انتہا پسند نہیں ۔ان خاکوں کی اشاعت کا مقصد مسلمانوں کی غیرت کو بڑ ھکانا ہے ۔ہم خاکے شائع کرنے والوں پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اللہ کے نبی کی عزت وحرمت محفوظ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ سینیٹ قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلیوں کے باہر احتجاج کرئے گی۔ہمارا مطالبہ ہے کہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کو فورا بند کیا جائے۔اسلام دھشت گردی پھیلانے والا دین نہیں ۔بلکہ امن و بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) یونیورسٹی آف گجرات میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سنٹر کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔ قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیتوں اور تدابیر سے آگاہی کے لیے ایسی کا نفرنسیں ناگذیر ہیں۔ جامعہ گجرات سپارکو، این ڈی ایم، ایر ا جیسے اداروں کے ساتھ اس شعبے میں کام کرنے والی دوسری غیر سرکاری تنظیموں سے مل کر سنٹر فار ڈیزاسٹر مینجمنٹ قائم کریں گے ۔ پاکستان قدرتی آفات کا اکثر شکار رہتا ہے۔ ہر قسم کی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمیں نظریاتی اور عملی پہلوؤں پر فکر و عمل کی ضرورت ہے ، یونیورسٹی آف گجرات ثمر آور مقاصد کے حصول کے لیے اپنا بھرپور قومی فریضہ ادا کرتی رہے گی۔ 5G ایمرجنگ ٹیکنالوجیز فار ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسی چار روزہ ورکشاپ کی میزبانی یونیورسٹی آف گجرات کا امتیاز ہے۔ ہم علمی و تحقیقی حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کے دائرہ کارکو بڑھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ORIC کے زیر انتظام منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن، برٹش کونسل اور UOG کے اشتراک سے منعقدہ اس کانفرنس میں برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے ماہرین نے شرکت کی۔ ڈائریکٹرORIC ڈاکٹر مدثر اقبال نے ورکشاپ کا تعارف کروایا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا برطانیہ سے پروفیسر ڈاکٹر ہنری وانگ، ڈاکٹر ظہل سن، پروفیسر یانگ گائو، ڈاکٹر چنبو لویو، ڈاکٹر کیشیو دھال، ممبر سنڈیکیٹ ڈاکٹر اعجاز بشیر، آسٹریلیا سے ڈاکٹر فریدہ خواجہ، ڈین آف انجینئرنگ فیکلٹی UOG ڈاکٹر خاور اسلام نے آفات سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ محترمہ نازیہ انور نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیئے۔ کانفرنس کے ابتدائی سیشن اسلام آباد میں ہوئے جبکہ تیسرے روز یونیورسٹی آف گجرات میں منعقد ہوئی۔ 5G کانفرنس ہفتے کے روز 17 جنوری کو اختتام پذیر ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی ) نائب تحصیلدار لالہ محمد افضل گجر آف کو ٹ بیلہ کی والد ہ کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل آج17جنوری بروز ہفتہ صبح دس بجے ان کے آبائی گائوں کو ٹ بیلہ میں پڑھا جائے گاجبکہ دعاا ٹھیک 11بجے ہو گی ،تمام دوست احباب کو شرکت کی استدعا کی گئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ریلوے روڈ پر واقع لالہ جی فوڈ پر بجلی کا شاٹ سرکٹ ہو نے کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں دوکان میں پڑا ہوا لاکھوں روپے کا ڈرائی فروٹ کے علاوہ ہزاروں روپے مالیت کے ڈیپ فریزر بھی جل گئے ۔تھانہ اے ڈوثرن پولیس کے عملہ نے ریسکو1122کے عملہ کے ہمراہ ایک گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پا لیا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) ماڈل بازار ز پنجاب کے چیئرمین ایم این اے محمد افضل کھوکھر نے گجرات میں پرانی سبزی منڈی کی جگہ نیا ماڈل بازار بنانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ موجود ہ ماڈل بازار میں ضروری سٹاف کی تعیناتی ،صفائی، سکیورٹی ، روشنی سمیت تمام سہولیات فراہم کرکے اسے تاجروں اور عوام کے لئے پرکشش بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ماڈل بازار گجرات کے دورہ اور شاہ جہانگیر روڈ پر نئے بازار کے لئے جگہ کے معائنہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ایم پی اے حاجی عمران ظفر، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود، اسسٹنٹ کمشنر گجرات میاں اقبال مظہر بھی اس موقع پر موجو د تھے۔ ماڈل بازار ز پنجاب کے چیئرمین ایم این اے محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ پرانی سبزی منڈی کی جگہ نئے ماڈل بازار کے قیام کے لئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ، ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود نے تجویز پیش کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے تین ماہ کے اندر یہ پراجیکٹ مکمل کر لیا جائے گا جبکہ منصوبہ کے لئے جس قدر فنڈز درکار ہوئے حکومت فراہم کرے گی۔ انہوںنے کہا کہ ماڈل بازار میں سبزیوں، گوشت، اور دیگر اشیائے خورد و نوش کے الگ الگ سٹالز لگائے جائیں گے جبکہ خریداری کے لئے آنیوالی فیملیز کے ساتھ بچوں کی تفریح کے لئے جوائے لینڈ ، پلے ایریا اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اندر ہونے کی وجہ سے یہ ماڈل بازار گجرات کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہوگا ۔ ماڈل بازار جی ٹی روڈ کے معائنہ کے موقع پر ماڈل بازار ز پنجاب کے چیئرمین ایم این اے محمد افضل کھوکھر نے تمام سٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور سٹال ہولڈر ز سے بات چیت کی اور انکے مسائل دریافت کئے۔ انہوںنے ماڈل بازار میں صفائی ، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائز ہ لیا ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ بازار کا نظام بہتر طور پر چلانے کے لئے مینجر، کیشئر، سپروائز، سینٹری سٹاف سمیت درکار سٹاف کی بھر تی کا عمل بلا تاخیر شروع کیا جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ گرین ایریا کی مناسب دیکھ بھال اور واش رومز کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ماڈل بازا ر کے قریب واقع خالی جگہ پر چلڈرن پارک بنایا جائے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے چیئر مین ماڈل بازار ز کو یقین دلایا کہ نئے ماڈل بازار کے پراجیکٹ کا تمام پہلوئوں سے جائز ہ لے کر کیس ایک ہفتہ میں حکومت کو فراہم کر دیا جائے گا۔ ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے نئے ماڈل بازار کے منصوبے کی منظوری پر چیئرمین افضل کھوکھر کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پراجیکٹ گجرات کے عوام کے لئے ایک تحفہ ثابت ہوگا نیز موجودہ ماڈل بازار کو بھی فعال اور موثر بنانے کے اقدامات کو بھی سراہا انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ گجرات کے عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔