کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبہ کنٹر میں سیکورٹی فورسز نے طالبان کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کر دیا جبکہ صوبہ فریاب میں طالبان کے بم حملے میں 2 سینئر پولیس افسران ہلاک ہو گئے۔
جمعہ کو افغان میڈیا کے مطابق مقامی حکام کا کہناہے کہ افغان فورسز نے ضلع دنگام میں کلیئرنگ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
صوبائی قائم مقام گورنر شجاع الملک جلالہ کا کہنا ہی کہ افغان فورسز کے آپریشن کے دوران فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے۔