توہین آمیز خاکوں کی اشاعت نفرتوں کے پرچار اور امن تباہ کرنے کی سازش ہے : امیر پٹی

 Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایک ہاتھ سے مارو اور دوسرے سے پچکارو کی پالیسی کسی بھی طورملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ اسی پالیسی کے باعث آج وطن عزیز دہشت گردی کے اس عفریت کا شکار ہواہے جس نہ صرف امن وسکون چھین لیا ہے بلکہ قومی معیشت کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے اور اب پھر حکمران ایک جانب پٹرول کی قیمتوں میں کمی اور دوسری جانب اس کی مصنوعی قلت کے ذریعے عوام کو پریشانی سے دوچار کرنے کی جس پالیسی پر دوچار ہیں اس کے نتائج نہ تو ملک و قوم کے حق میں بہتر آئیں گے اور نہ ہی خود حکمرانوں کیلئے سعد و مبارک ثابت ہوگی۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اظہار افسوس و اس کی مذمت کرتے ہوئے اسے نفرتوں کے پرچار اور امن تباہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سازش کو نہ روکا گیا تو دنیا تیسری عالمی جنگ سے دوچار ہوجائے گی جس کے نتائج دنیا کی تباہی کے سوا کچھ نہیں نکلیں گے اسلئے تہذیب و تمدن یافتہ اقوام اور امن کے داعی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قسم کی مذموم حرکتوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کریں اور دنیا کے امن کو برباد کرنے کی ہر سازش و کوشش کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔